جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے خلہ ملہ علاقہ میں ایک کاہچرائی کے زمین کا کچھ حصہ موجود ہے جس پر کئی علاقوں سے لوگ اور سرینگر میونسپل کارپوریشن Srinagar Municipal Corporation کے کچھ گاڑیاں کچرہ لے کر آتی ہیں اور اسی ڈھیر پر ڈال دیتے ہیں۔
یہ جگہ کتوں کا اڈہ بن چکی ہے۔ علاقے کےلوگوں کا کہناہیکہ اس کچرے Garbageپر کتے ڈیرہ جماۓ ہوۓ ہیں جسکی وجہ سے لوگ نزدیک میں موجود زیارت گاہ میں یا مسجد میں جانے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں۔
اس کچرے کی وجہ سے محلے میں کئی دور تک بدبو پھیل چکی ہے،جس کی وجہ سے گھروں میں موجود درجن لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ محکمے سے صاف کروانے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران مقامی ڈپٹی سرپنچ ارشاد احمد نے کہا ہے کہ اس زمین کو صاف کرنے کےلیے ہم نے اس کےلیے ٹینڈرنگ کی ہے،اور اس زمین کو جنازہ گاہ یا پبلک پارک بنا کر عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔جس کےلیے ہمیں متعلقہ تحصیلدار کی ضرورت تھی جسکا ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں تعاون دیا۔
مزید بتایا کہ اب محکمہ سے صرف اجازت کی ضرورت ہے،جس کے بعد درختوں کی کٹائی کی جائے گی۔اور اس زمین کو جنازہ گاہ یا پبلک پارک بنا کر عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔