ETV Bharat / state

گاندربل: سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

گاندربل ضلع ہیڈکوارٹر سے فتح پورہ ہوتے ہوئے گاڈورہ علاقے تک سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں ایک طرف محکمہ تعمیرات عامہ کئی سڑکوں پر تارکول بچھا رہا ہے، وہیں دوسری طرف دودرہامہ سے گاڈورہ اور فتح پورہ علاقے کی سڑکوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

گاندربل: سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
گاندربل: سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 12:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع ہیڈکوارٹر سے فتح پورہ ہوتے ہوئے گاڈورہ علاقے تک سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جہاں ایک طرف محکمہ تعمیرات عامہ کئی سڑکوں پر تارکول بچھا رہا ہے، وہیں دوسری طرف دودرہامہ سے گاڈورہ اور فتح پورہ علاقے کی سڑکوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

گاندربل: سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ اگرچہ انتظامیہ سے سڑک کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کیلئے متعدد بار رجوع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں متعلقہ محکمہ کے افسران کے خلاف سخت ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

وہیں اس معاملے پر میونسپل کونسل (گاندربل) کے چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد کا کہنا ہے کہ میں نے از خود ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ کو دودرہامہ سے لے کر گاڈورہ سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں بتایا، لوگوں کی پریشانیوں کو سنایا لیکن ابھی تک سڑک تعمیر کا کام شروع نہیں کیا گیا۔

چیئرمین نے مزید بتایا کہ میں نے ایس ای تعمیرات عامہ (گاندربل) سے بھی دو بار اس معاملے کو لے کر ملاقات کی۔ میں نے ان سے گزارش کی گاڈورہ سے دودرہامہ تک سڑک پر میڈم بچھایا جائے۔ انہوں نے اگرچہ یقین دہانی کرائی مگر اس سڑک پر آج تک کوئی کام نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گذشتہ بارہ گھنٹوں میں چار عسکریت پسند اور دو جوان ہلاک

ایڈوکیٹ الطاف نے لیفٹیننٹ گورنر سے گزارش کی ہے کہ اس سڑک کی طرف بھی توجہ دی جائے تاکہ ہزاروں افراد، جو دن بھر اس راستے سے سفر کرتے ہیں، وہ بھی دھول کھانے سے بچیں اور ہمیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.