ETV Bharat / state

چیئرپرسن انتخاب: پلوامہ میں پی ڈی پی اور گاندربل میں نیشنل کانفرنس کامیاب

ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے چیئر پرسن جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے نائب چیئرمین کا عہدے حاصل کیا۔

Chairperson
چیئرپرسنز
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 8:18 PM IST

وادی کشمیر میں بدھ کے روز منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئر مین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے ضلع گاندربل جبکہ پی ڈی پی نے ضلع پلوامہ کے چیئر پرسن کے عہدوں پر جیت حاصل کی۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے چیئر پرسن جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے نائب چیئرمین کے عہدے حاصل کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی امیدوار نزہت اشفاق نے نو ووٹ حاصل کر کے چیئر پرسن کا عہدہ اپنے نام کر لیا جبکہ پی ڈی پی کے امیدوار بلال احمد شیخ نے 8 ووٹ حاصل کر کے نائب چیئرپرسن کا عہدہ حاصل کیا۔

ضلع مجسٹریٹ گاندربل شفقت اقبال نے ایک حکمنامہ میں ان نتائج کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پی ڈی پی کے سید باری اندرابی کو ڈی ڈی سی چیئرمین جبکہ نیشنل کانفرنس کے مختار احمد بھانڈ کو نائب چیئر مین منتخب کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ان انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت درج کرنے والی منہا لطیف اور آزاد امیدوار جاوید رحیم بٹ نے چار چار ووٹ حاصل کئے۔

پلوامہ کی 14 ڈی ڈی سی سیٹوں میں سے پی ڈی پی نے 7، نیشنل کانفرنس نے 4 اور دیگر سیٹوں پر مختلف جماعتوں بشمول دو آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی تھیں۔

بتا دیں کہ پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ، جنہیں این آئی اے نے 25 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے پانچ روز بعد گرفتار کیا تھا، نے ابھی حلف نہیں اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب: پلوامہ میں پی اے جی ڈی کی جیت

انہوں نے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب پلوامہ اول سے جیت درج کی تھی۔

دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ اور ضلع گاندربل کے ڈی ڈی سی ارکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ضلع پلوامہ اور ضلع گاندربل کے ڈی ڈی سی ارکان کو مثالی ہمت و حوصلے کے مظاہرہ پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ لوگ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ساتھ انتہائی دباؤ و دھمکیوں کے با وجود کھڑے رہے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.