وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں محکمہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے پیر کی دوپہر پی ڈی ڈی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔
محکمہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں محکمہ کے اثاثوں کو دیگر محکمہ جات کی جانب سے نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ’’پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایک ایسا محکمہ ہے جنہوں نے صدیوں سے اپنے اثاثوں کی حفاظت کرتے ہوئے محکمے کو عروج تک پہنچایا ہے، تاہم بدقسمتی کی وجہ سے بعض محکموں کے افسران کی جانب سے محکمہ کے اثاثوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ملازمین خاص طور پر افسران کو دبایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ زمینی سطح پر کارکردگی نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘
احتجاجی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سمیت ضلع انتظامیہ سے بھی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی درخواست کی۔