ETV Bharat / state

Patwari Arrested in Ganderbal پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:29 PM IST

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے جمعہ کو وسطی کشمیر میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Patwari Arrested Red-handed While Accepting Bribe in Ganderbal

bribe
رشوت

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں اینٹی کرپشن بیرو نے ضلع کے پٹوار حلقہ ہتھبورہ میں پٹواری کے عہدے پر تعینات طارق احمد شاہ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیرو (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ سے پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کرنے کے بعد رقم لیتے ہوئے پٹواری کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچ لیا گیا۔ اے سی بی کا کہنا ہے کہ پٹواری طارق احمد نے شکایت کنندہ سے، محکمہ مال میں، کسی کاغذی کارروائی کے عوض پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا جس کے بعد شکایت کنندہ نے اینٹی کرپشن بیرو کے ساتھ رابطہ قائم کی، جنہوں نے فوری طور معاملہ درج کرکے پٹواری کو ایک حکمت عملی اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اے سی بی کہنا ہے اس ضمن میں محکمہ نے بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2023 درج کرکے اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اے سی بھی وسطی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پٹواریوں سے متعدد افراد کو ایک خاص حکمت عملی کے تحت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: رشوت لیتے ہوئے پٹواری گرفتار

اینٹی کرپشن بیرو نے عوام الناس سے رشوت کا خاتمہ کرنے کی غرض سے محکمہ سے ساتھ تعاون دینے اور کسی بھی افسر یا ملازم کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے بعد فوری طور محکمہ کے ساتھ رجوع کریں۔ اے سی بی نے عوام الناس سے رشوت دینے اور ملازمین سے رشوت لینے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.