جموں و کشمیر، ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں ’امن کے فروغ میں تصوف کی حصہ داری‘ کے عنوان ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آج جموں کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے منعقدہ اس یک روزہ کانفرنس میں متعدد مہمان مقررین کے علاوہ طلبا و طالبات نے تصوف کے نظام اور اس کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جموں و کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں تصوف کے احیا کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں صوفی ازم ایک ایسا باغیچہ ہوا کرتا تھا جس میں ہر قسم کے پھول کھلتے تھے۔ یہاں پر بھائی چارہ اور فرقہ ہم آہنگی کی مثال دی جاتی تھی جس کی تعلیم تصوف بھی دیتا ہے۔ اسی تہذیب و ثقافت کے احیا کے لیے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
مدیر اعلیٰ روزنامہ ایشین اور قلمکار و شاعر عبدالرشید کے علاوہ صوفی شعراء کے ساتھ ساتھ متعدد معزز شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔