ETV Bharat / state

کسان میلے میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی - کسانوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی

قریب ساڑھے چار گھنٹے تک چلے پروگرام میں سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا اور لوگ اکثر ایک دوسرے کے قریب رہے۔

کسان میلے میں سماجی دوری کی خلاف ورزی
کسان میلے میں سماجی دوری کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 8:35 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے مادر مہربان کھیل میدان میں کسان میلے کا افتتاح کیا گیا۔ میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے کیا۔

کسان میلے میں سماجی دوری کی خلاف ورزی

اس دوران محکمہ زراعت اور اس سے متعلقہ متعدد سرکاری اعلی افسران و ملازمین اور تکنیکی اہلکار کے علاوہ کسانوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران انتظامیہ سے وابستہ افسران اور کسانوں نے ماسک لگا کر میلے میں شرکت کی تاہم قریب ساڑھے چار گھنٹے تک چلے پروگرام میں سماجی دوری کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا اور لوگ اکثر ایک دوسرے کے انتہائی قریب اور گپ شپ میں مشغول دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندر بل: نالۂ سندھ کے اطراف تعمیرات جاری

قابل ذکر ہے کہ میلے کے دوران ڈی سی گاندربل نے کووڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا مگر حقیقی طور پر موجودہ حالات میں اس طرح کا میلہ منعقد کرنا انتظامیہ کی سنجیدگی پر ہی سوالیہ نشان لگا رہا ہے۔

میلے میں شریک ہونے سے صرف ایک روز قبل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر دو دن لاک ڈاؤن رکھا گیا اور تمام دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے تاہم کورونا کا قہر جاری ہے اور انتظامیہ اور عوام دونوں ہی غفلت شعاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.