ETV Bharat / state

Drug Awareness Seminar in Ganderbal ’منشیات کے مضر اثرات‘ پر گاندربل میں سیمنار کا انعقاد - کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان

وادی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے خلاف جہاں حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی آگاہی پروگرامز، ریلیز اور سیمنارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ NGO Organised Seminar in Ganderbal

’منشیات کے مضر اثرات‘ پر گاندربل میں سیمنار منعقد

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 4:35 PM IST

’منشیات کے مضر اثرات‘ پر گاندربل میں سیمنار منعقد

گاندربل: پونے، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او کی جانب سے ٹاؤن ہال گاندربل میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ ’’کس طرح منشیات وادی کشمیر میں داخل ہوتی ہے اور پھر ایک چین کے ذریعے نوجوانوں تک اسے کیسے پہنچایا جاتا ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران مقررین نے شرکاء کو منشیات کے نقصانات، مضر اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔Drug De Addiction Awareness Seminar in Ganderbal

سیمنار کے دوران منشیات کا استعمال کرنے والوں کو کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ این جی او کے صدر، اننت بھگوت، نے خطاب کرتے ہوئے عوام خصوصاً والدین، اساتذہ اور بزرگ شہریوں سے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’ہمیں ہر وہ ممکن طریقہ کار اپنانا چاہئے جس سے نوجوان منشیات سے دور رہ سکیں۔‘‘

اننت بھگوت نے مزید کہا ہے کہ ان کی این جی او نے وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں منشیات کے مضر اثرات، اس کے تدارک کے حوالہ سے سیمنار منعقد کیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت بھر میں نوجوانوں کو منشیات کی جانب دھکیلنے کے حوالہ سے منصوبہ بند سازش کی جا رہی ہے، جس کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرکے اس کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہم منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں ناکام رہے تو آئندہ نسل تباہ ہو کر رہ جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Drug De Addiction Awareness Programme سمبل اور سوناواری میں منشیات مخالف بیداری پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.