گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرپرسن شازیہ تبسم کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا، جس میں مقدمات کے خوش اسلوبی کی تصفیہ کے لیے چار بنچ تشکیل دیے گئے۔ تین بنچ ڈسٹرکٹ کورٹ گاندربل میں جب کہ ایک منصف کورٹ کنگن میں تشکیل دی گئی۔
لوک عدالت میں مجموعی طور پر 700 کیسز کو سنا گیا، جن میں سے 370 کیسز کو موقع پر ہی خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔
مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر 103630 روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے۔
مزید پڑھیں:
ایم اے سی ٹی کیسز، این آئی ایکٹ کیسز، بینک ریکوری اور دیگر کیسز میں 31,13,871 کی رقم ریکور کی گئی۔