قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے کو پی ڈی پی رہنما اور ڈی ڈی سی گاندربل کے وائس چیئرمین بلال احمد کو ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے نئی دہلی طلب NIA Summons PDP Leader کیا ہے۔
بلال احمد کو 23 دسمبر کو این آئی اے کے دفتر میں نئی دہلی طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ بلال احمد ضلع گاندربل میں ڈی ڈی سی وائس چیئرمین ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بلال پر آئی پی سی دفعہ 120 بی اور سیکشن 124 اے کے تحت مقدمات درج ہیں جن کے حوالے سے ان سے نئی دہلی میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں؛ این آئی اے نے پی ڈی پی کے سابق رکن اسمبلی کو طلب کیا
ای ٹی بھارت نے بلال احمد سے رابطہ قائم کیا تاہم انہوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔