وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نیشنل کانفرنس پارٹی کارکنان کی جانب سے پارٹی ورکرس اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران نے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے، National Conference Convention at Lar, Ganderbal عوام اور لیڈران کے مابین تال میل کو مستحکم کیے جانے پر زور دیا۔ پارٹی کنونشن کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے شیخ اشفاق جبار نے پارٹی کارکنان پر پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے اور ممبر شپ ڈرائیو کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ National Conference Convention at Lar, Ganderbalانہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض شر پسند عناصر پارٹی کو کھوکھلا کرنے اور لیڈران و عوام کے مابین دراڑ پیدا کرنے کے درپے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے افراد کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے پارٹی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بعض پارٹی لیڈران نے کارکنان کو ناراض کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سینکڑوں کارکنان پارٹی سے مستعفی ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بعض لیڈران نے نیشنل کانفرنس کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز کارکنان پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔‘‘ دریں اثناء پارٹی کنونشن کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر مرحوم شیخ عبدالجبار کی 32 ویں برسی کو ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر عیدالفطر کے بعد منائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔