وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ناگبل علاقے کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی لحاظ سے ان کے علاقے کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔
ناگبل علاقے میں شيخ العالم کالونی کے باشندوں نے الزام عائد کیا کہ ’’کالونی کی طرف جانے والی سڑک پر ہر روز سینکڑوں لوگوں کا آنا جانا ہے تاہم خستہ حال سڑک کی مرمت کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات ہر وقت علاقے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔‘‘
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شیخ عالم کالونی کو مین روڈ کے ساتھ جوڑنے والے گلی کوچوں کی کبھی بھی مرمت نہیں کی گئی۔ جس کے سبب علاقے کی کثیر آبادی کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناگبل روڑ کو میکڈمائز کر کے سینکڑوں لوگوں کے مسائل و مشکلات کو دور کیا جائے۔