جموں و کشمیر: گزشتہ دنوں امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے کے واقعہ میں کُل 15 یاتری ہلاک اور 55 یاتری زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے میں ہلاک 14 لوگوں کی لاشیں ان کے اہل اہلخانہ کے سُپرد کر دی گئیں جب کہ ایک لاش کسی وجہ سے یاتری کے آبائی گاؤں نہیں جا سکی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس یاتری کی لاش کو آخری رسومات کے لیے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں مقامی لوگوں کے حوالے کر دیا۔Muslims Perform Last Rites of Yatri
آخری رسومات میں شریک سابق رکن اسمبلی شیخ اشفاق جبار نے بتایا کہ یاتری کا انتم سنسکار مقامی مسلمانوں اور پنڈتوں کی موجودگی میں کیا گیا۔ ہلاک شدہ یاتری کی 'استھیوں' کو دو دن کے بعد ہریدوار لے جایا جائے گا۔ اس موقع پر یاتری کے والد اور کچھ رشتہ دار بھی موجود تھے۔Muslims Perform Last Rites of Yatri
یہ بھی پڑھیں: Manoj Sinha on Amarnath Yatra Cloudburst: امرناتھ سانحہ میں ہلاک افراد کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان
شیخ اشفاق نے یاتری کی شناخت دیپک ٹانگرے ولد دھرم ویر کے طور پر کی جو رانی گارڈن مشرقی دہلی کا رہائشی ہے۔ لار گاندربل کے شمشان بھومی میں یاتری کا انتم سنسکار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، پسوٹاپ سے ایک اور یاتری کی لاش ملی۔ اس کی شناخت ستویر سنگھ ولد رتی رام ساکن ماچھگر ہریانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کی لاش کو آخری رسومات کے لیے چندن واڑی منتقل کر دیا گیا ہے۔Muslims Perform Last Rites of Yatri