ETV Bharat / state

گاندربل: عزادارانِ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف - نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ

محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ عزادارانِ امام حسینؑ جوش و جزبے کے ساتھ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

گاندربل: عزادارانِ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 11:39 AM IST

Updated : Aug 9, 2021, 12:20 PM IST

محرم الحرام ایک ایسا مہینہ ہے جس میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ کی شہادت اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

گاندربل: عزادارانِ محرم الحرام کی تیاریوں میں مصروف

اگر کشمیر کی بات کی جائے تو یہاں پر شیعہ آبادی والے علاقوں میں محرم الحرام کی مجالسں ایک منفرد انداز میں ہوتی ہیں جن میں مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی، اور ماتمی جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ضلع گاندربل کے ڈب علاقے میں بھی محرم الحرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ علاقے کے نوجوان سڑکوں اور امام بارگاہوں کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ سیاہ پرچم لگانے میں مصرف نظر آ رہے ہیں۔

اس بارے میں جب ہم نے وہاں کے لوگوں سے بات تو انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے اور دین اسلام کو نئی زندگی دینے والے واقعہ کربلا کی یادگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل: کافی مشکت کے بعد ریچھ کو قابو میں آیا

اس مہینے میں امام حسینؑ نے حق کی آواز بلند کی اور باطل کو تا قیامت ذلیل ورسوا کرکے عالم اسلام کا سربلند کیا۔ انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ حق کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

Last Updated : Aug 9, 2021, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.