گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ لاش ایک گمشدہ نوجوان کی ہے جو 24 ستمبر سے لاپتہ تھا۔Missing Youth's Dead Body Found
اطلاع کے مطابق صفاپورہ کے ینگورا علاقے میں ایلوی ایگرو بریڈنگ فارم اینڈ ہیچری کے قریب ایک نوجوان کو مردہ پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس کے مطابق مذکوہ نوجوان ایلوی ایگرو بریڈنگ فارم اینڈ ہیچری میں 28 آگست تک کام کر رہا تھا۔
پولیس اہلکار کے مطابق مزکورہ نوجوان 24 ستمبر سے لاپتہ تھا ۔ لاش کی شناخت محمد اقبال سلیم ساکن لار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور قانون لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا جاے گا۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit shot dead: مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملہ میں کشمیری پنڈت ہلاک