ETV Bharat / state

گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد - بچی کی لاش قریبی کھیت میں

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ززنہ فروٹ منڈی کے قریب اتوار کی شام ایک خونخوار تیندوا نمودار ہوا اور ایک تین سالہ بچی کو اٹھا لے گیا۔ جس کے بعد بچی کی لاش ایک کھیت سے برآمد کی گئی۔

گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد
گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 2:14 AM IST

مقامی لوگوں کے مطابق گاندربل کے رہائشی شبیر احمد بھٹ کی بیٹی ماہیہ شبیر اپنی دادی کے ساتھ تھی، اچانک خونخوار تیندوا نمودار ہوا اور بچی کو اٹھا لے گیا۔

گاندربل: تین سالہ بچی کی لاش برآمد

اس واقعہ کے فورا بعد ہی محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں، پولیس اور مقامی لوگوں نے بچی کا سراغ لگانے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہت دیر بعد بچی کی لاش ایک کھیت سے برآمد کی گئی۔

پولیس چوکی شادی پورہ کے آفیسر گلزار احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کی لاش قریبی کھیت میں ملی ہے، جہاں سے اسے تیندوا لے گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے اور محکمہ وایلڈ لایف نے تیندوے کو پکڑنے کے لئے جھال بچھا دیا ہے، تاکہ تیندوا مزید لوگوں پر حملہ نہ کر سکے.

یہ بھی پڑھیں: نالہ سندھ میں نوجوان کے ڈوبنے سے موت

غور طلب ہے کہ اس علاقے میں ہزاروں کنال اراضی پر میوہ کے باغات ہیں، جس کی وجہ سے یہاں گھنے جنگل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.