ETV Bharat / state

گاندربل: یوٹیوب کو استاد بنا کر مصوری سیکھی - پینٹنگ میں حصہ لینا شروع کیا

ترقی یافتہ ممالک میں ٹیکنولوجی کو طرح طرح سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں گاندربل کے نوجوان نے بھی ٹیکنولوجی کا صحیح استعمال کر کے یوٹیوب کے ذریعہ مصوری کا ہنر سیکھا۔

Young painting artist
آرٹسٹ
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:41 PM IST

گاندربل کے 26 سالہ نوجوان شہریار اشفاق نے اپنی تعلیم، اگرچہ پاس کے سکول سے حاصل کی، تاہم تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں پینٹنگ میں بھی کافی مہارت حاصل ہے۔

آرٹسٹ

شہریار گاندربل کے طلملا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور آج وہ پورے ضلع میں ہی نہیں بلکہ وادی کشمیر میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

شہریار نے کہا کہ سال 2014 سے اُنہوں نے پینٹنگ میں حصہ لینا شروع کیا تھا، تاہم شروعات میں کافی مشکلات پیش آئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی کام میں ایک استاد کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم اُن کے علاقے میں پینٹنگ ایک نئی چیز تھی جسے سکھانے کے لیے کوئی نہیں تھا۔ ایسی صورت حال میں اُنہوں نے یوٹیوب کا استعمال کرکے پینٹنگ بنانا سیکھا۔

ان کے مطابق پینٹنگ میں اُن کا بچپن سے شوق تھا اور اسکول میں وہ کارٹون وغیرہ بنایا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے اپنے شوق کو حقیقت میں بدلنا شروع کیا۔ آج کل وہ پوٹریٹ اور تھری ڈی پینٹنگ بھی بناتے ہیں۔

شیریار اشفاق نے کہا کہ پینٹنگ بنانے کے لیے بھی اُنہیں وقت پر سامان نہیں ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کا چمکتا ستارہ

اُنہوں نے کہا اُن کے گھر والوں اور دوستو کا اُنہیں کافی ساتھ ملا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے شوق کو برقرار رکھا۔

شہریار اشفاق نے کہا کہ اُنہوں نے مختلف نمائشوں میں حصہ لے کر کئی انعامات اور میڈل حاصل کیے ہیں۔ تاہم ضلع میں پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے وہ کچھ بڑا نہیں کر پائے۔

انہوں کہا کہ ان کی پینٹنگ کو دیکھ کر کئی بچے پینٹنگ میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔ لیکن پریشانی یہ ہے علاقے میں ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے۔ مقامی اسکول، کالج اور باقی اداروں میں بھی پینٹنگ سیکھانے کے لئے کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پینٹنگ کو بچے بہت پیار دیتے ہیں اور وہ خود انہیں مصوری سکھنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.