جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں آج محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر احمد بابا نے قمریہ اور دودرھامہ مارکیٹ کی چیکنگ کی، اس دوران مارکیٹ کی گلی سڑی سبزیاں، میوہ اور خراب اشیائے خورد و نوش کو ضبط کیا گیا۔
اس موقع پر چیکنگ ٹیم نے مختلف دکانداروں پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ رکھنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی، اس کے علاوہ ایکسپائری جوس، سبزی، پھل اور دیگر چیزیں بھی ضائع کی گئیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرغ فروش بھی محکمہ امور صارفین اور عوامی تقسیم کاری کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں او وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہے ماہ صیام کے متبرک ایام کے دوران چیکنگ ٹیم کو متحرک کیا جائے اور قصور وار دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
محکمہ امور صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نصیر احمد بابا نے بتایا کہ مارکیٹ کی چیکنگ مستقبل میں بھی جاری رکھی جائے گی اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔