سری نگر: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے وڈر کنگن علاقے میں طالب علم کو لہولہا ن کرنے والے مولوی کے خلاف باضابط طورپر کیس درج کیا گیا ہے۔بتادیں کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔Madrasa Student Beaten In Ganderbal
پولیس ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع گاندربل کے وڈر کنگن علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد صادق چچی ولد عبدالرشید ساکن وڈر کنگن نے پولیس تھانہ میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ اُن کے بیٹے بلال احمد چچی کا دارلعلوم کے مولوی نے زد کوپ کیا جس کے نتیجے میں اُس کی ایک آنکھ کو چوٹ آئی ہے۔
شکایت کنندہ کے مطابق دارلعلوم کے مولودی ریاض احمد نے اُن کے بیٹے کو خان ڈریس نہ پہننے پر زد کوپ کیا جس وجہ سے اُس کی ایک آنکھ کو گہری چوٹ آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مولوی ریاض احمد کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 164/2022زیر دفعات 323,341 آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Hafiz Mujtaba Ali Khan Honored حافظ مجتبٰی علی خان کو اعزاز سے نوازا گیا
یو این آئی