ETV Bharat / state

گاندربل: جل جیون مشن کے تحت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد - Jal Jeevan Mission in Ganderbal NEWS

اجلاس کی صدارت کمشنر سیکریٹری جل شکتی ایم راجو نے کی۔ اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتیسنا، چیف انجینئر جل شکتی افتخار احمد وانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Raju reviews implementation of Jal Jeevan Mission in Ganderbal
گاندربل : جل جیون مشن کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:34 PM IST

وسطی ضلع گاندربل کے منی سیکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں جل جیون مشن کے تحت محکمہ جل شکتی کے زیر اہتمام اعلی سطح کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

گاندربل : جل جیون مشن کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

اجلاس کی صدارت کمشنر سیکریٹری جل شکتی ایم راجو نے کی۔ اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتیسنا، چیف انجینئر جل شکتی افتخار احمد وانی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر سیکرٹری کو یہ جانکاری دی گئی کہ اس وقت دیہی علاقوں میں ہر گھر میں پانی کا کنکشن موجود ہے۔ تاہم ابھی کچھ علاقوں میں پانی کا کنکشن مطلوب ہے۔

اس دوران کمشنر سیکرٹری ایم راجو نے اجلاس میں موجود اعلی حکام کو ہدایت دی کہ جل جیون مشن کے تحت ہر گھر میں 'نل سے جل' مشن کے ذریعہ سال 2021/2022 تک کوئی بھی گھر بغیر پانی کے نہیں رہنا چاہیے۔

جن علاقوں اور گھروں میں ابھی تک پانی کی سپلائی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ان کی نشاندہی کر کے ہنگامی بنیادوں پر 'نل سے جل' مکمل ہونا چاہیے تاکہ جموں و کشمیر میں موجود 18 اضلاع میں گاندربل سرفہرست ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.