ETV Bharat / state

jK Bharat Scouts And Guide: سکاوٹ تحریک کا جموں و کشمیرکو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار، ایل جی منوج سنہا - jK Bharat Scouts And Guide

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ سکاوٹس اور گائیڈز نے کووڈ کی وبا کے دوران مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ سکاوٹس اور گائیڈز نے ہمیشہ دور دراز علاقوں میں کیمونٹی سروس اور سماج کو با اختیار بنانے کے لیے ایک شاندار کردارادا کیا۔

سکاوٹ تحریک کا جموں وکشمیرکو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار: ایل جی منوج سنہا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 12:01 PM IST

سکاوٹ تحریک کا جموں وکشمیرکو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار: ایل جی منوج سنہا

گاندربل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سونہ مرگ میں بھارت سکاوٹس اینڈ گائیڈز کے یو ٹی سطح کے کیمپوری (لڑکیوں و لڑکوں کے مشترکہ کیمپ)سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے تجربہ، فیلڈ ورک اور معاشرے کی بے لوث خدمت کے ذریعے سیکھنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ سکاوٹس اور گائیڈز نے کووڈ کی وبا کے دوران مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ منوج سنہا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ دور دراز علاقوں میں کیمونٹی سروس اور سماج کو با اختیار بنانے کے دوران ایک شاندار کردار ادا کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزیدکہا کہ ہمارے نوجوان، سکاوٹس اور گائیڈ ہمیشہ معاشرے میں نئے شعور کو جنم دینے کی خواہش رکھتے ہیں، تاکہ کوئی بھی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پیچھے نہ رہے۔

مزید پڑھیں:Police Firing In Budgam بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

انہوں نے کہا کہ نوجوان وہ طاقت ہے جو ماحولیاتی، اقتصادی استحکام کے ساتھ جدید معاشرے کی ترقی کے لیے نئی راہیں تشکیل دے رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ نوجوانوں کی طاقت توانائی کا لامحدود ذریعہ ہے جو خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، ہمیشہ حالات کو بدلنے کرنے کےلئے تیار رہتی ہے، ہمیشہ مہم جوئی کے لئے تیار رہتی ہے، ہمیشہ اختراع کرنے کے لیے تیار رہتی ہے، ایجاد کرنے کےلئے تیار رہتی ہے اور معاشرے کی زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لئے تیار رہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں شامل ہوں اور معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی سروسز کے ذریعے نوجوان سکاوٹس اور گائیڈز، سکاوٹ موومنٹ جموں وکشمیر کو منشیات سے پاک بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.