ETV Bharat / state

گاندربل میں مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف زوردار احتجاج - مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی

مقامی لوگوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چند روز قبل اتھارٹی کے کچھ لوگ علاقے میں آئے اور انہوں نے جے سی بی مشین کا استعمال کرکے ہمارے مکانات اور درختوں کو مسمار کر دیا۔

گاندربل میں مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف زوردار احتجاج

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 5:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گاندربل میں علاقے کے لوگوں نے مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چند روز قبل اتھارٹی کے کچھ لوگ علاقے میں آئے اور انہوں نے جے سی بی مشین کا استعمال کرکے ہمارے عارضی ڈھانچوں اور درختوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔

گاندربل میں مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف زوردار احتجاج

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے زمینوں کے کاغذات بھی دکھائے تاہم ہماری ایک بھی نہیں سنی گئی اور ہماری زمینوں پر جے سی بی مشین چلا دی گئی۔

احتجاج کرنے والے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ بے شک کچھ زمین سرکاری ہے لیکن زیادہ تر زمین ہماری اپنی ہے۔ اتھارٹی کے ذمہ داران نے ہماری ایک بھی نہیں سنی اور ہمیں اپنے زمینوں سے بے دخل کر دیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اتھارٹی کے اہلکاروں نے جاتے جاتے یہ فرمان بھی سنایا ہے کہ ہمیں اس سارے علاقے کے مکانات ہٹانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

مقامی لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ اب اگرچہ ہمارے زمینوں پر کاروائی کی گئی ہے لیکن ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ ہمیں کسی اور جگہ پر زمین فراہم کی جائے اور ہمارے روزگار کا بندوبست کیا جائے تاکہ ہم فاقہ کشی کا شکار نہ ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.