ضلع گاندربل کے سرژ بالا کے کسانوں کو زمین میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پادشاہی کنال میں جو پانی آتا ہے وہ زمینداروں کی زمین کی سینچائی کرتا ہے، مگر پادشاہی کنال میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ کنال گاندربل کے بہت سارے علاقے کے زمینداروں کو زمین کے لئے پانی مہیا کرتا ہے۔
یہ پادشاہی کنال محکمہ فلڈ اینڈ ارگیشن کے ماتحت ہے۔ مگر اس میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی زمینداروں کو زمین کے لیے پانی نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اس پادشاہی کنال کا گیٹ بھی خراب ہو چکا ہے، جس کی مرمت کے لیے متعلقہ محکمہ ابھی تک کوئی کام عمل میں نہیں لا رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس میں ابھی تک صفائی بھی نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس میں کافی خرابی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 107 اسامیوں کے لیے ایک ہزار درخواستیں موصول
اس بارے میں جب ہم نے سرپنچ ایاز احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت بار متعلقہ محکمہ کے دروازے کھٹکھٹائے مگر وہ بات نہیں سنتے ہیں، جبکہ زمینداروں کو اس کا آبیانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔
اس بارے میں جب ہم نے اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے اعلی افسر سے بات کی تو انہوں نے بتایا ایک دو دن میں پادشاہی کنال میں پانی زمین داروں کے لیے دستیاب ہوگا۔