وسطی کشمیر: گاندبل کے کنگن سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے دفتر میں مختلف کام کے سلسلے میں آنے والے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ یہاں پر لوگوں کو طرح طرح سے ستایا جا رہا ہے اور کام صحیح طریقے سے نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایک مقامی باشندہ بتایا کہ میرا ایک چھوٹا سا کام تھا مجھے دستخط کروانے تھے مگر مجھے ایس ڈی ایم (SDM) نے کہا کہ دو بجے سے پہلے میں کوئی کام نہیں کروں گا۔ آپ دو بجے کے بعد آئیں۔'Local People On SDM
وہیں ایک اور نوجوان نے بتایا کہ مجھے بھی ایک کاغذ پر دستخط کروانا تھا، مگر گزشتہ کئی دنوں سے 'میں ایس ڈی ایم دفتر کا چکر کاٹ رہا ہوں، لیکن ابھی تک کام نہیں ہو پایا ہے۔ صرف ادھر ادھر گھمایا جا رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے ایس ڈی ایم (SDM) کنگن سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ ہمیں فلموں میں دیکھنے کو مل رہا تھا، تاہم آج یہ سب کچھ ہمیں حقیقت میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر سنگھ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ان لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔