Leopard Cub captured وائلڈ لائف محکمے نے کنگن گاندربل میں تیندوے کے بچے کو پکڑ لیا - جنگلی جانوروں کے حملے
ضلع گاندربل کے ٹنگ چھتر علاقہ میں محکمہ وائلڈ لائف محکمے نے ایک تیندوے کے بچے کو پکڑ لیا گیا۔ محکمہ نے بعد میں تیندوے کے بچے کو داچھی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا۔
گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ٹنگ چھتر علاقہ میں میں لوگوں نے ایک تیندوے کے بچہ کو دیکھا ۔بتایا جارہا ہے کہ تیندوہ کا بچے اپنی ماں سے بچھڑ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے کنگن کے ٹنگ چھتر علاقے میں ایک تیندوے کو بچہ کو پکڑا۔ محکمے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ علاقہ میں تیندوے کے بچے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ کو موصول ہوئی تھی،جس کے بعد محکمہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کے بچے کو پکڑ لیا۔
وائلد لائف محکمے کے مطابق تیندوہ کا بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا ہے ۔محکمے کے مطابق تیندوے کا بچہ رہائشی علاقوں میں گھوم رہا تھا، جس سے وہاں لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے ۔ لوگوں کی جان و مال کے خطرہ کے پیش نظر محکمے نے تیندوے کے بچہ کو داچھی گام نیشنل پارک میں چھوڑ دیا ،جب کہ تیندوے کے ماں کے لیے تلاش شروع کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: Himalayan Brown Bear In Kashmir: ہمالیائی بھورے بھالو سرینگر کے ریہبلیٹیشن سنٹر میں توجہ کا مرکز
واضح رہے کہ موسم سرما میں بھاری برفباری اور جنگلی علاقوں میں کھانے کی قلت کے پیش نظر جنگلی جانوروں انسانی بستیوں کی اور رخ کرتے ہیں۔ اس دوران انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم آرائی کے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جن میں لوگ بھی زخمی ہوتے ہیں اور کئی جگہوں پر جنگلی جانور بھی بری طرح زخمی ہوتے ہیں۔ کشمیر میں تندوے اور کالے بھالوں کے علاوہ ہمالیائی بھورے رنگ کے بھالوں بھی انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔