گاندربل کے نیلا نجون گاؤں میں پانی، بجلی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان Lack Of Basic Facilities in Kangan Ganderbal ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی آبادی انتظامیہ سے نالاں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے گاؤں میں تعمیر و ترقی اور بنیادی ضروریات پہچانے کے بلند دعوے کھوکھلے ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ضلع گاندربل کے تحصیل کنگن بازار سے صرف تین کلومیٹر کی دوری پر واقع نیلا نجون گاؤں میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کی عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگون کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں کی طرف آنے والی سڑک، اس قدر کیچڑ سے بھری ہے کہ ہمیں شام کو گھروں میں لوٹنے کے دوران ہر روز کپڑے دھونے پڑتے ہیں کیونکہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب ہمارے گاؤں میں بجلی کی لائن اور بوسیدہ کھمبے بھی پریشانی کا باعث ہے، جس کی وجہ سے کبھی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ Lack Of Basic Facilities in Kangan Ganderbal
انہوں نے الزام لگایا کہ بجلی کے تاروں کو ہم نے درختوں سے لٹکایا ہے۔ اس کے علاوہ گاؤں میں پانی کی قلت اور کھیل کا میدان بھی نہیں ہے۔ اس جدید دور میں بھی ہم کو انتظامیہ اور حکومت نے بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے، اس علاقے کی طرف کوئی بھی دھیان نہیں دیتا۔
مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے گاؤں کی طرف دھیان دیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے تاکہ ہمیں بھی لگے کہ ہم بھی انسانوں کی بستی میں رہتے ہیں۔ Lack Of Basic Facilities in Kangan Ganderbal