ETV Bharat / state

گاندربل: گنڈ پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں بنیادی سہولیات کا فقدان - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بنیادی سہولیات کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کمی کی وجہ سے گنڈ اور اس سے متصل علاقوں میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 8:51 PM IST

جموں وکشمیرکےگاندربل ضلع کے گنڈ کےمقامی لوگوں نے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر احتجاج کیا۔

پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بنیادی سہولیات کی کمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کمی کی وجہ سے گنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان کے مطابق گنڈ اور اس سے ملحقہ 30 سے ​​زائد علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں کی آبادی میں مختلف امراض میں مبتلا افراد کو گاندربل، سرینگر کے مختلف ہسپتالوں کی جانب رخ کرنا پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں وقت اور روپیے کا ضیاع ہوتا ہے۔ جبکہ گنڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایسے بھی لوگ رہتے ہیں جو مزدوری پر گزر بسر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایچ سی گنڈ میں آپریشن تھیٹر کے قیام کے لئے لاکھوں روپے خرچ کئے گئے تاہم آپریشن تھیٹر کی مشینری چلانے کے لیے بھی ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی،جس کی وجہ سے آپریشن تھیٹر میں پڑی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی مشینری زنگ آلود ہوچکی ہے۔

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور ہمارے مطالبے کو پورا کریں تاکہ ہمیں مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.