ETV Bharat / state

کشمیری پنڈتوں نے تین دن کا مہا یگیہ کیا - کھیر بھوانی مندر

وادی کشمیر میں امن اور شانتی کےلیے گاندربل کے کھیر بھوانی مندر میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے تین دن کا مہا یگیہ کیا گیا۔ اس پوجا پاٹ میں درجنوں کشمیری پنڈتوں نے شرکت کی۔

کشمیری پنڈتوں نے تین دن کا مہا یگیہ کیا
کشمیری پنڈتوں نے تین دن کا مہا یگیہ کیا
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 9:43 PM IST

کشمیری پنڈتوں کی جانب سے منعقدہ مہا یگیہ کے موقع پر بات کرتے ہوئے پنڈت امکار ناتھ شاستری نے بتایا کہ ’کشمیری پنڈتوں کی جانب سے ایک تنظیم بنائی گئی ہے جس کا مقصد پنڈت برادری کی خدمت کرنا اور مذہب کی تشہیر کرنا ہے۔

کشمیری پنڈتوں نے تین دن کا مہا یگیہ کیا

اس دوران ایک اور کشمیری پنڈت نے کہا ہے کہ ہمارا کام اصل میں جیوتش کا ہے اور ہم نے کشمیر سے ہجرت کرنے کے بعد یہ جوتش کے کام کو جموں میں جاری رکھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح دنیا بھر میں کورونا وبا کے چلتے جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم نے دنیا کے علاوہ وادی میں امن و شانتی اور کورونا وبا کے خاتمہ کےلیے کھیر بھوانی مندر گاندربل میں پوجا کی گئی۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: کشمیری پنڈتوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی برقراری کےلیے منعقد کئے گئے یگنیہ میں برادری کے متعدد جیوتش جمع ہوئے اور کھیر بھوانی مندر میں مہا یگیہ اور ہون کیا گیا جو کہ آج سے تین دن پہلے شروع ہو کر آج اختتام پزیر ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.