جموں و کشمیر میں سرینگر لداخ شاہراہ کھلنے کے بعد ضروری سامان سے لدی گاڑیاں کرگل اور لداخ کی طرف رواں دواں ہیں۔ جن کے اندر خاص کر کھانے پینے کا سامان ہے۔اس دوران درجنوں گاڑیاں جب زوجیلا درے کو پار کر رہی تھی کہ اچانک کچھ گاڑیاں شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے پھنس کے رہ گئی تھی۔
چونکہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کنگن، یاسر قادری، سونمرگ ایس ایچ او اور اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اس جگہ پر پہچنے میں کامیابی حاصل کی اور دن بھر وہاں پر دھکا مار مار کر ان پھنسی ہوئی گاڑیوں کو وہاں سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔
یاسر قادری کو جیسے ہی پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ ان گاڑیوں میں ضروری سامان تھا، اور لداخ خطے میں بھی لوگ روزے دار ہیں، تاہم ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے لئے اشیاء ضروری کی قلت ہونے نہیں دیں گے۔
اس دوران زوجیلا درے پر گاڑیوں کے ساتھ پھنسے لوگوں نے محنتی پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔