وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں کنگن سے چند کلومیٹر دور وانگت کے مقام پر اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک معصوم بچہ اپنے گھر کے قریب نالہ سندھ میں ڈوب گیا۔
نمائندے کے مطابق عرفان احمد کھٹانہ نامی 3 سالہ بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ گھر کے قریب بہنے والے نالے میں ڈوب گیا۔
خبر کے پھیلتے ہی پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی بچے کی تلاش میں مشغول ہو گئے۔
خبر لکھے جانے تک بچے کی تلاش جاری تھی۔