واضح رہے کہ جموں کشمیر پیپلز موومنٹ سابق آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے رواں برس قائم کی ہے تاہم قلیل وقت میں اس پارٹی میں کئی بڑے رہنما اور سماجی کارکن شامل ہوگئے۔
افتتاحی موقع پر پارٹی رہنما شہلا رشید نے کہا کہ انہوں نے سری نگر، راج باگ، سونروانی اور جموں کے بعد گاندربل میں یہ دفتر شروع کیا جس کے لیے کئی دنوں سے علاقے کے پارٹی ورکرز گزارش کر رہے تھے۔اس موقع پر نوجوانوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔
پارٹی کے گاندربل انچارج صوفی آمین نے کہا کہ نوجوانوں کی گزارش پر ہی آفس کا افتتاح کیا گیا اور اس پارٹی میں زیادہ تر نوجوان ہی شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
وہی پارٹی کے گاندربل انتخابی مرکز انچارج راجہ پرویز نے کہا کہ ان کی یہ کافی دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے میں پارٹی کا ایک آفس قائم کیا جائے لیکن چند قانونی دشواریوں کئ سبب اس میں تاخیر ہوگئی۔