گاندربل: اے آرٹی او گاندربل نے جان لیوا بائیک کرتب کے ویڈیو وائرل ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر 8782.JK16B کو بلیک لسٹ کر دیا اطلاعات کے مطابق بغیر ہیلمٹ کے ننگے سر نوجوان لڑکوں کا بیہامہ دودرہامہ روڈ پر خطر ناک جان لیوا کرتب دکھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جو نہ صرف ان کے لیے بھی خطرناک تھی جب کہ انہوں نے سڑک پر دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ پیدا کیا۔ جس کے بعد آے آر ٹی او گاندربل وجاہت احمد نے سخت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو بلیک لسٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بائیک پر کرتب بازی کی تصویر وائرل، بائیک کو کیا گیا بلیک لسٹ
اے آر ٹی او گاندربل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل کو ہمارے محکمہ نے بلیک لسٹ کر دیا ہے، اور یہ کارروائی ایم وی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی۔ دریں اثنا عوامی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اے آر ٹی او گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی گزشتہ ماہ نومبر کی 22 اور 24 کے درمیانی دنوں میں اسکولی یونیفارم میں ملبوس گنجائش سے زیادہ طلبہ بائیک پر بیٹھنے، بغیر ہیلمیٹ ڈرائیو کرنے اور کرتب بازی یعنی اسٹنٹ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے بائیک کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔