گاندربل: جموں و کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہوگئی ہے۔ بریگیڈیئر تین سیکٹر راشٹریہ رائفلز اتُل راجپوت نے بھارتی فوج کی جانب سے امرناتھ یاترا میں شامل سبھی یاتریوں کو خوش آمدید کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ فوج روایتی طور پر یاتریوں کے لیے محفوظ یاترا کو یقینی بنانے میں شامل رہی ہے۔ اس سال بھی فوج نے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور امرناتھ یاترا کے لیے متحرک سیکورٹی گرڈ کو ہم نے یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر صفائی ستھرائی سمیت دیگر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یاترا کے راستوں اور ہمارے تازہ ترین نائٹ ویژن کے ساتھ علاقے پر چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے خصوصی دستے یاترا کے راستے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے اسنائپرز، اینٹی ڈرون سسٹم، بم ڈسپوزل بھی تعینات کیے ہیں اور کتوں کے دستے بھی محفوظ یاترا کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دئے گئے ہیں۔ اضافی رہائش فراہم کرنے کے لیے خیمے کی مناسب سہولیات کے ساتھ یاتری کیمپوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یاترا کے دوران ہم نے میڈیکل کے لیے متعدد مقامات پر ہیلی پیڈ بھی دستیاب کرائے ہیں۔ ہنگامی حالات اور یاترا کے لیے ایئر لفٹ کی دیگر ضروریات کو پورا کرنا بھی شامل ہیں۔ ماؤنٹین ریسکیو میں ہماری مہارت سول ایجنسیوں اور تربیت یافتہ ماؤنٹین کو پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کی ریسکیو اور برفانی تودہ ریسکیو ٹیمیں بھی ہمارے پاس ہے۔ بغیر کسی رکاوٹ اور کامیاب ریسکیو کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ مشقیں کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے کے تجربات کی بنیاد پر ہم نے ایسا کیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو گھپا اور متعدد مقامات پر رکھا جا رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید آلات بھی ہیں۔ ہم نے مقامی لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے اور اقتصادیات کو اجاگر کیا ہے۔ بھارتی فوج تمام لوگوں کے لیے ایک محفوظ اور روحانی طور پر افزودہ یاترا کی خواہش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم آخری سانس تک آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم بھارتی فوج آپ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے پُر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا