ETV Bharat / state

گاندربل: غیرقانوںی لکڑی ضبظ، ایک ملزم گرفتار - گاندربل میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم

ضلع گاندربل میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم نے ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر گاؤں ہلپتی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں پر غیرقانونی لکڑی کی بڑی مقدار ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

illicit timber seized
غیرقانوںی لکڑی ضبظ
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 10:26 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں تھانہ گنڈ کی پولیس ٹیم نے جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑی کی بڑی مقدار کو ہلپتی گاؤں سے ضبط کیا ہے اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے کیس درج کیا ہے۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر گنڈ لطیف علی

اس ضمن میں اسٹیشن ہاوس آفیسر گنڈ لطیف علی نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے سے مسلسل یہ شکایت موصول ہو رہی تھی کہ علاقے میں جنگلات سے کاٹی گئی غیر قانونی لکڑیوں کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولیس نے ایس ایس پی گاندربل کی ہدایت پر کاروائی کی گئی، کاروائی کے دوران رفیق بجران ساکن گاؤں ہلپتی گنڈ کے مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کافی مقدار میں لکڑی کو ضبط کرکے تھانہ گنڈ میں کیس بھی درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.