جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے کئی دفعہ بیانات جاری کئے جاتے ہیں کہ نوجوانوں کو منشیات کی لت Drug addictionسے دور رکھا جائے، اور انہیں کھیل کود کی جانب راغب کیا جائے۔ Illegal Occupation Of The Playground۔ لیکن ضلع گاندربل کا وارپورہ علاقہ کی عوام ضلع انتظامیہ سے نالاں ہیں، کیونکہ علاقے کا 65 کنال پر محیط کھیل کے میدان پر کـچھ مفاد پرست لوگوں نے درخت لگاکر ناجائز قبضہ کیا ہے۔
اس بارے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ کے کچھ خود غرض شخص جو ہمارے کھیل کے میدان کو جنگل بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی نوجوانوں کو کھیل کی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ کھیل کود کو کافی ترجیح دے کر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ علاقہ کے کچھ خود غرض انسان اس کھیل کے میدان پر ناجائز طور پر قبضہ کر کے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔