ETV Bharat / state

Road construction in Ganderbal گاندربل میں سڑک کی تعمیر کیلئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی - جموں و کشمیر خبر

پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ ہم واکورہ تحصیل میں چھ کلومیٹر سے زیادہ لمبی ایک سڑک تعمیر کرنے جارہے ہیں جو کہ واکورہ تحصیل کے کئی گاوں کو ضلع یونانی ہسپتال نواب باغ سے جوڑتا ہے، تاہم اس دوران غیر قانونی تجاوزات کے سبب پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجینئر
پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجینئر
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:47 AM IST

پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجینئر

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تحصیل واکورہ سے گذرنے والی ڈب کنال کے ارد گرد موجود غیر قانونی طریقے سے اُگے درختوں کو محکمہ مال، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں کے افسران کی موجودگی میں جے سی بی مشین کی مدد سے کاٹ دیا گیا۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوں اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کنال کے کنارے سے گذرنے والے راستے پر کام کرنے میں پی ایم جی ایس وائی کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سلسلے میں ایکزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی نے کہا کہ دراصل ہم چھ کلومیٹر سے زیادہ ایک روڈ تعمیر کرنے جارہے ہیں جو کہ واکورہ تحصیل کے کئی گاوں کو ضلع یونانی ہسپتال نواب باغ سے ملاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑک کے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران جو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ان میں سےایک پریشانی یہ بھی تھی کہ ڈب کنال کے ارد گرد کسانوں نے کافی حد تک غیر قانونی تجاوزات کھڑے کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Give Plastic Take Gold 'پلاسٹک دو سونا لو'، اننت ناگ کے فاروق احمد کی انوکھی پہل

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو سامنے آکر اس غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے میں محکمہ کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنال کے ارد گرد باغات بھی موجود ہیں۔اگر ان علاقوں میں سڑک کی تعمیر کی جاتی ہے تو اس کا فائدہ مقا می باشندوں کو ہی ہوگا۔سڑک تعیمر ہونے کے بعد ٹرک ان کے باغ میں آسانی سے جاسکتا ہے، تاہم یہ تب ہی ممکن ہے جب لوگ سامنے آکر اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس میں محکمہ ارگیشن ایند فلڈ کنٹرول کا بھی رول بنتا ہے،ہم نے انکے ساتھ بھی بات کی ہے وہ بھی تجاوزات ختم کرنے میں اہم کردار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.