ETV Bharat / state

سرینگر ۔ لداخ شاہراہ بند ہونے سے ڈرائیورز پریشان

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 10:26 PM IST

سرینگر ۔ لداخ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہونے سے سینکڑوں سواریاں گاندربل ضلع کے کئی مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں، ان میں سے کئی گاڑیوں میں اشیائے خوردنی بھی ہیں۔

vehicles await
vehicles await

گزشتہ اتوار کی شام سونہ مرگ میں سینکڑوں مال بردار گاڑیاں روڈ پر انتظار میں تھی جن میں زیادہ تر گاڑیوں میں سبزیاں اور میوہ وغیرہ لوڈ کیا ہوا ہے۔

ڈرائیورز پریشان

ضلع کے وسن، کنگن، گنڈ، گگانگیر، سونہ مرگ میں سینکڑوں گاڑیاں ضروری سامان کے ساتھ پھنسی ہیں۔

واضح رہے کہ سرینگر ۔ لداخ شاہراہ کو رواں برس 28 فروری کو کھول دیا گیا تھا۔ تاہم برفباری کی وجہ سے دوبارہ شاہراہ بند ہوگئی تھی۔ 20 اپریل کو اسے ایک بار پھر کھولا گیا اور اگلے روز یعنی 21 اپریل کو 11 گاڑیوں کو کرگل روانہ کیا گیا۔ تاہم 22 اپریل کے روز تازہ برفباری کی وجہ سے انتظامیہ نے شاہراہ کو دوبارہ احتیاطی طور پر آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

دو روز تک بیکن اور پروجیکٹ وجیک نے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا اور اتوار 25 اپریل کو سونہ مرگ سے کرگل کی طرف تازہ سبزی سے لدے ہوئے 50 ٹاٹا موبائلز کو روانہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس دوران پانی متھہ زوجیلا پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں شام تک گاڑیاں درماندہ رہیں۔ بیکن کے عملہ نے برفانی تودہ ہٹایا اور شاہراہ کو بحال کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.