وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بنہامہ علاقے میں شیخ حاجی موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ کا عرس URS Haji Moosa in Ganderbalنہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
عرس کے موقع پر ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے رات بھر درود و اذکار اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔
مقامی امام و خطیب نے روحانی بزرت حضرت شیخ حاجی موسیٰ کی سوانح حیات سمیت انکے روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی موسیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے پوری زندگی دینی و ملی خدمات کے لیے وقف کر دی تھی۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں عقیدت مند انکے یوم وصال پر بنہامہ میں واقع آستان عالیہ پر حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
دریں اثناء، دور سے آئے عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا انتظام کیا تھا۔