ETV Bharat / state

Sonamarg Tourist Resort Open in Winter سونمرگ میں ہوٹل مالکان کا سیاحوں سے ایڈوانس بکنگ لینے سے گریز

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:36 AM IST

مشتاق احمد نے کہا کہ جب ہوٹل کا مالک سارے انتظامات مکمل کرکے تیار ہیں تو پھر انتظامیہ کے سونمرگ کو کھولنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اس دوران مشہور ہوٹلیر فاروق احمد حافظ نے کہا کہ سونمرگ میں اتنی پراپرٹی ہونے کے باوجود ابھی تک فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی دستیاب نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ وعدے تو کئے گئے، لیکن زمینی سطح پر سبھی دعوے بے سود ثابت ہوتے ہیں۔ Sonmarg hoteliers ‘reluctant’ to take advance bookings for winter

ہوٹل مالکان
ہوٹل مالکان

گاندربل: جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات موسم سرما میں کھلا رکھنے کی حکومتی یقین دہانی کے باوجود ہوٹل والے سیاحوں سے ایڈوانس بکنگ لینے سے گریزاں ہیں۔ ہوٹل اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں لگتا کہ سونمرگ کو سردیوں میں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ہوٹلیئرز کلب کے صدر مشتاق احمد چایا نے بتایا کہ گلمرگ کی طرز پر سونمرگ موسم سرما میں سیاحوں کے لیے کھولا جاسکتا ہے، بشرطیکہ انتظامیہ سخت اقدامات کرے،انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹل مالکان نے ان سیاحوں کے لیے 30 فیصد رعایت کا بھی اعلان کیا ہے جو موسم سرما میں سونمرگ کا دورہ کریں گے،لیکن یہ اب انتظامیہ کو یقینی بنانا ہے کہ یہ سیاحتی مقام کھلا رہے گا یا نہیں،انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں سونمرگ کو سردیوں میں کھلا رکھنے سے نقصان بھی اٹھانا پڑے گا تو ہم اس کے لۓ بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر واقعی انتظامیہ چاہتی ہے کہ سونمرگ کو سردیوں میں کھلا رکھا جائے تو یہ سرکاری مشینری کےلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔Sonmarg hoteliers ‘reluctant’ to take advance bookings for winter

ہوٹل مالکان

مشتاق احمد نے سوالیہ انداز میں کہا جب ایک ہوٹل کا مالک سارے انتظامات مکمل کر کے تیار ہے تو پھر انتظامیہ کے سونمرگ کو کھولنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، اس دوران مشہور ہوٹلیر فاروق احمد حافظ نے کہا کہ سونمرگ میں اتنی پراپرٹی ہونے کے باوجود ابھی تک فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی دستیاب نہیں ہے، ہمارے ساتھ وعدے تو کۓ گئے، لیکن زمینی سطح پر سبھی دعوے بے سود ثابت ہوتے ہیں۔

ہوٹل والوں کے خدشات کو دور کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گاندربل اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او دونوں نے کہا کہ ہر محکمے کو ہدایت دی گئی ہے کہ سونمرگ موسم سرما میں کھلا رہے،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیمبیر نے بتایا کہ انتظامیہ اس سلسلے میں پہلے ہی ایک میٹنگ کر چکی ہے جس میں متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 نومبر سے ٹنل کو آزمائشی بنیادوں پر بھی کھول دیا جائے گا تاکہ سیاح موسم سرما میں سونمرگ کے برف پوش پہاڑوں سے لطف اندوز ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی ہو اور سڑکوں سے برف کو بغیر کسی تاخیر کے صاف کیا جائے، سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ موسم سرما میں سونمرگ سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا اور ہوٹل والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر متعلقہ محکمہ اسے ممکن بنانے کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:SONAMARG TOURISM سیاحتی مقام سونمرگ کا خوبصورت نظارہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.