گاندربل: ضلع کانگریس کمیٹی گاندربل کی جانب سے ناگبل چوک سے گنگرہامہ تک ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان چلایا گیا۔بھارت جوڑو یاترا کا فالو اپ پروگرام "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو آج پٹرول پمپ کے قریب ناگبل پاندچھ چوک سے شروع ہوا اور گنگرہامہ ٹرک یارڈ پر ختم ہوا۔ اس پروگرام کا آغاز کانگریس کے سینئر لیڈر صدر ضلع کانگریس کمیٹی گاندربل ساحل فاروق نے کیا۔
گاندربل ضلع کمیٹی کے لیڈران، عہدیداروں، کارکنان نے اس پروگرام میں شرکت کرکے پروگرام کی رونق بڑهادی جب کہ بے روزگاری، مہنگائی، بجلی فیس میں اضافہ، نالہ سندھ کی بحالی، عام لوگوں پر طرح طرح کے ٹیکس، ڈیلی ویجروں کی مستقلی، عوام پر طرح طرح کے حربوں سے ملک کی معیشت کو کمزور کرنا، گاندربل ضلع کے تعميراتی ڈھانچے کو نظرانداز کرنے پر زور مارچ کیا گیا۔ جس کی قیادت ضلع صدر ساحل فاروق نے کی وہی کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک میں بے چینی کے ماحول کو دور کرنے کے لیے عوام کو ملک بچانے کی تاکید کی تاکہ مستقبل میں ہمارے نوجوان نسل کو بے روزگاری اور منشيات کی لت سے بچایا جاسکے۔ ئے
مزید پڑھیں:In Anantnag اننت ناگ میں نشہ کے خلاف بیداری ریلی
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ضلع گاندربل ساحل فاروق نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے کہ ہم یو ٹی میں رہتے ہیں، شرم اس لیے کہ ہماری اتنی بڑی ریاست ہوا کرتی تھی، جسکے دو ٹکڑے کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرا یہ کہ اسے یوٹی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے پڑھے لکھے بچے اگرچہ امتحانات پاس کرکے نوکریوں کی تلاش میں لگ جاتے ہیں، لیکن بعد میں سلیکشن لسٹ میں دھاندلی کرکے ان لسٹوں کو منسوخ کرنا پڑتا ہے، جو کہ ہمارے نوجوانوں کی محنت پر ایک حملہ ہوتا ہے۔