جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
اس دوران گاندربل سی کے عوامی اتحاد برائے کپکار الائنز کے امیدوار مولوی محمد یوسف رشی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ جیت کے لئے پر امید ہیں اور بی جے پی و دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار سے انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مقامی ہیں اور جیت کے بعد لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کے تمام لوگوں نے مجھے ووٹ دینے کا یقین دلایا ہے کیونکہ میں مقامی امیدوار ہوں۔
واضح ہو کہ جموں و کشمیر میں آج تیسرے مرحلے کے دوران 33 سیٹوں کے لئے ووٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس میں جموں کی 16 سیٹیں اور کشمیر کی 17 سیٹیں شامل ہیں۔