دراصل کنگن میں زیڈ موڑ ٹنل کی تعمیر کی جارہی ہے، ٹنل کی تعمیر میں سبھی مزدور و دیگر افراد جو کام کر رہے ہیں وہ باہر سے آئے ہیں، مقامی علاقے کے لوگوں کو کام نہیں دیا گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے انتظامیہ و ٹھیکیداروں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹنل کی تعمیر میں آپ کو کام دیا جائے گا اور اب جب ٹنل کا تعمیراتی کام شروع ہوا ہے، لوگوں کو کام نہیں دیا جارہا ہے۔
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ٹنل کی تعمیر میں کام کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ ان کے گھروں میں دو وقت کی روزی روٹی میسر ہو سکے۔
لوگوں نے کہا 'ہم لوگوں سے کہا گیا تھا کہ انہیں ٹنل میں روزگار دیا جائے گا، لیکن اب بیرون ریاست سے مزدوروں کو لا کر ان سے کام کرایا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے'۔
لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ کافی غریب ہیں اور انہیں ٹنل میں کام کرنے کا موقع دیا جائے۔