ETV Bharat / state

گاندربل : سرینگر-لیہہ شاہراہ کے پاس گندگی کا انبار

عوام کے مسائل اور عملے کی کمی کے پیش نظر میونسیپل چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد نے بتایا کہ حال ہی میں برف باری کی وجہ سے ہم کچرا نہیں اٹھا پارہے ہیں۔

پاور ہاؤس کے پاس گندگی کے ڈھیر
پاور ہاؤس کے پاس گندگی کے ڈھیر
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 6:14 PM IST

گاندربل میں ڈمپنگ سائٹ نہ ہونے کے سبب ضلع میں کوڑا کرکٹ سرینگر-لیہ شاہراہ پر بیہامہ اور پاور ہاؤس کے قریب جمع کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گندگی کے اس ڈھیر پر آوارہ کتے جمع ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام خاص طور پر بچوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مقامی عوام نے بتایا 'کئی بار اعلی حکام اور میونسیپل کمیٹی سے بات چیت کی مگر ان کی گزارشات اور مسائل کا حل تلاش نہیں کیا گیا'

سرینگر-لیہہ شاہراہ پر بیہامہ اور پاور ہاؤس کے پاس گندگی کے ڈھیر

لوگوں نے کہا کہ اگر وہ رات میں یہاں سے گزریں تو کتوں کے ہجوم کی وجہ سے اس راستے سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

جب اس بارے میں ای ٹی وی بھارت نے مقامی کونسلر سجاد احمد سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ صفائی کرنے کے لیے سامان اور اسٹاف کی کمی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری ریکارڈ

عوام کے مسائل اور عملے کی کمی کے پیش نظر جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے منسیپل چیئرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا 'حال ہی میں برف باری کی وجہ سے ہم کچرا نہیں اٹھا پارہے ہیں۔ کیونکہ جہاں پر ہم کچرا ڈالتے ہیں وہاں پر گاڑیاں نہیں پہنچ سکتی ہیں اور ملازمین کی کمی کی وجہ سے بھی کچرا جمع کرنا مشکل ہو رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.