ETV Bharat / state

Ganderbal solid waste management plant گاندربل کا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ غیر فعال

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 7:50 PM IST

کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر حکیم گنڈ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کو ایک سال قبل تعمیر کیا گیا اور مشینری بھی نصب کی گئی تاہم اس کے باوجود لوگوں کی شکایت ہے کہ یہاں کوڑا کرکٹ سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جا رہا۔

گاندربل کا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ غیر فعال

گاندربل: گاندربل میونسپل کونسل میں اُس وقت افرا تفریح مچی جب کونسل کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز، ضلع کے حکیم گنڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائنہ کرنے کے لئے آرہی ہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی کونسل کے خاکروبوں سے لیکر دیگر اسٹاف ممبران حکیم گنڈ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ پہنچے اور وہاں جمع کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں جٹ گئے، تاہم پلانٹ پر نصب مشینری کو پاول سپلائی فراہم کرنے کے لیے جنریٹر چالو کیا گیا جو محض پانچ منٹ کے بعد ہی بند اچانک بند ہوگیا۔

اس موقع پر پلانٹ پر موجود چند کو نسلرز نے پلانٹ کے غیر فعال ہونے پر شور شرابا کیا اور میونسپل عملہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کونسلرز نے کہا کہ ’’ضلع گاندربل میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی عوام کی دیرنہ مانگ کو کروڑوں روپے خرچ کر کے پورا کیا گیا تاہم پلانٹ میں عملہ کی کمی اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے سبب پلانٹ فوری طرح غیر فعال ہے جس سے پلانٹ کی تعمیر کا مقصد ہی فوت ہو گیا۔‘‘

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ کے صحن میں غیر سائنسی بنیادوں پر جمع کوڑا کرکٹ جمع کیا گیا ہے جسے ٹھکانے لگانے کے لیے حکومت کی جانب سے مشینری بھی فراہم کی گئی ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس پلانٹ کو غیر فعال بنایا گیا ہے۔ مقامی باشندوں نے نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے سبب مقامی باشندوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ کی تعمیر سے قبل انہیں بتایا گیا کہ یہاں ایک کھاد کی فیکٹری تعمیر کرنے ہے جس کے لئے کسانوں نے بلامعاوضہ اراضی فراہم کی۔ مقامی باشندوں کے مطابق پلانٹ کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسے فعال نہیں بنایا جا رہا اور اس کا خمیازہ مقامی آبادی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Dumping Site In River Lidder Banks میونسپل حکام مٹن کی لاپرواہی سے تفریحی مقام گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

مقامی باشندوں کے مطابق ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ پر سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ ٹھکنانے نہ لگانے کے سبب یہاں سے اٹھنے والی بدبو سے مقامی باشندوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے فی الفور مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے پلانٹ کو فعال بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء، ڈائریکٹر اربل لوکل باڈیز نے گاندربل کا اپنا دورہ منسوخ کیا جس کے بعد میونسپل عملہ بھی سالڈ ویسٹ پلانٹ سے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.