پولیس نے ایک تحریر میں کہا کہ 'پولیس سٹیشن گاندربل کے ایس ایچ او خورشید احمد نے ڈی ایس پی کی نگرانی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے بارہ گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے اور سات سینئر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔'
اس دوران ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا۔'
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس وباء سے لڑنے کے لیے لاک ڈاؤن کا سختی سے پالن کریں، اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔