ETV Bharat / state

گاندربل: مہاجر پرندوں کے شکاری گرفتار - شالبغ کے آبی گاہ

ضلع گاندربل کے آبی گاہ علاقہ میں مہاجر پرندوں کا شکار کرنے کے الزام میں گاندربل پولیس نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ganderbal police two hunter arrested
گاندربل: مہاجر پرندوں کے شکاری گرفتار
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:36 PM IST

گاندربل پولیس نے آبی گاہوں کی جانب ہجرت کرنے والے پرندوں کی حفاظت کو ماحولیاتی نظام کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو ہر حالت میں محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

سردیوں کے موسم میں نقل مکانی کرنے والے پرندے جموں وکشمیر کی آبی گاہوں کی جانب رخ کرتے ہیں لیکن شکاری ان کے اصل دشمن ہیں جو ان پرندوں کا شکار کر کے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

گاندربل پولیس نے ان شکاریوں کے خلاف کاروائی کے لیے خصوصی مہم شروع کردی ہے اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت پولیس نے تھانہ گاندربل میں ایف آئی آر بھی درج کیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے کاروائی کرکے دو ملزمین جاوید احمد ولد محمد یوسف، ساکن فتح پورہ گاندربل اور دوسرا مشتاق احمد ولد غلام رسول، ساکن فتح پورہ گاندربل کو فوری کیس میں گرفتار کیا ہے۔

شکار کیے گئے پرندے
شکار کیے گئے پرندے

ملزمین پرلائسنس یافتہ اسلحہ کا غلط استعمال کرنے اور ضلع گاندربل کے علاقہ شالبغ کے آبی گاہ میں بڑی تعداد میں آبی پرندوں کا شکار کرنے کا الزام ہے۔

ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے لائسنس یافتہ اسلحہ کا غلط استعمال کرنے اور ہجرت کرنے والے پرندوں کا شکار کرنے والے ایسے افراد کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ گاندربل کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ویٹ لینڈ ایریا میں نگاہ رکھنے اور ان قصورواروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.