ETV Bharat / state

گاندربل: غیر قانونی طور کاٹی گئی تعمیراتی لکڑی ضبط - عمارتی لکڑی

گاندربل پولیس کا کہنا ہے کہ سبز سونے کی لوٹ اور غیر قانونی طور تعمیراتی لکڑی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گاندربل: غیر قانونی طور کاٹی گئی تعمیراتی لکڑی ضبط

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 6:16 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہاکنار، کنگن میں چھاپے کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی تعمیراتی لکڑی کو ضبط کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضبط کی گئی تعمیراتی لکڑی کنگن کے گنڈ علاقے سے ملحقہ ہل پتی، ہاکنار کے جنگلات سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی تھی جسے پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضبط کر لیا۔

اس سلسلے میں گاندربل پولیس نے ایک کیس 48/2021 U/S 379 IPC, 26 فاریسٹ ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ گنڈ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل جہاں آج بھی لوگ سامان کندھوں پر لاد کر گھر پہنچاتے ہیں

گاندربل پولیس نے جنگلی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ سبز سونے کی لوٹ اور غیر قانونی طور عمارتی لکڑی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.