گاندربل: سائبر کرائمز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن لار میں سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ بیداری پروگرام میں شرکاء کو مختلف قسم کے سائبر خطرات، جرائم خاص کر شناخت کی چوری (آئیڈینٹیٹی تھیفٹ)، کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ، پورنوگرافی اور اوٹی پی فراڈ وغیرہ کے بارے میں بتایا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پولیس افسران نے شرکاء کو محفوظ براؤزنگ کی عادت اپنانے پر زور دیا۔ انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کے دوران مشکوک ویب سائٹس سے گریز کرنے کے علاوہ شرکاء سے OTP یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور پاس ورڈ ہر شیئر نہ کرنے کی بھی تلقین کی گی۔ افسران نے انٹرنیٹ بینکنگ اور آن لائن لین دین کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقے بھی بتائے۔ شرکاء کو سماجی رابطہ گاہوں پر نامعلوم افراد کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنے یا سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ساتھ چیٹ کرنے سے بھی خبر دار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Cyber Awareness in Pulwama پلوامہ میں سائبر جرائم سے متعلق بیداری
شرکاء نے سائبر بیداری پروگرام کے انعقاد اور عام لوگوں میں مختلف سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب کا انعقاد ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ لار سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Cyber Awareness Programme in Anantnag: اننت ناگ میں منایا گیا سائبر ڈے