خیال رہے کہ گنڈ تحصیل کے سمبل بالہ علاقے میں دو گھرانوں میں کئی سالوں سے زمین پر ایک تنازعہ چل رہا ہے جو بقول ان کے کورٹ میں زیر غور ہے۔
زخمی افراد کے اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں کسی بھی طرح کی کوئی خبر نہیں دی گئی تھی اور محکمہ کے لوگوں نے بنا کاغذات دیکھے ان کے قبضے کو ہٹا دیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'محکمہ ریونیو کے افسران اس طرح سے قبضہ ہٹا رہے تھے جیسے ان کا یہ ذاتی معاملہ تھا اور ان کی نظروں کے سامنے میرے چچا پر جان لیوا حملہ کیا گیا جسے افسران نے اسپتال پہچانے کے بجائے خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔'
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 'افسران حملہ آوروں کا ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی آنکھوں کے سامنے ہم پر حملہ کیا جا رہا ہے۔'
ادھر پولیس نے کہا کہ 'معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'زخمی شخص کو فوراً نزدیکی گونڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے سینگر منتقل کیا گیا ہے۔'