ETV Bharat / state

طبی مرکز صفاپورہ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان

صفاپورہ، گاندربل کے باشندوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر صفاپورہ کا طبی ڈھانچہ مستحکم کرنے اور طبی مرکز میں ڈاکٹروں اور ٹیکنیشنز کی تعیناتی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

طبی مرکز صفا پورہ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:16 PM IST

ضلع گاندربل کے صفاپورہ میں قائم پرائمری ہیلتھ سینٹر میں بنیادی طبی سہولیات کے فقدان پر لوگوں نے محکمۂ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تیس سال قبل ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرکے پرائمری ہیلتھ سینٹر بنایا گیا، تاہم ان کے مطابق طبی مرکز میں بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی باشندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

طبی مرکز صفا پورہ میں بنیادی طبی سہولیات کا فقدان

انہوں نے کہا کہ طبی مرکز میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین، سونوگرافی جیسی بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو ضلع اسپتال گاندربل یا بانڈی پورہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

آبادی میں اضافے کے باعث طبی مرکز میں مریضوں کے رش کے سبب معالجین کو بھی دقتوں کا سامنا رہتا ہے، مقامی آبادی نے محکمہ صحت سے بنیادی طبی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے علاوہ طبی مرکز میں مزید ڈاکٹروں اور ٹیکنیشنز کی تعیناتی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: گاندربل: 'نہ سڑک تعمیر ہوئی نہ زمین کا معاوضہ ملا'

انہوں نے مزید کہا کہ طبی مرکز میں ایمبولنس کی کمی کے باعث عوام کو ایمرجنسی خصوصا شدید برفباری کے دوران پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے، انکے مطابق بعض اوقات ایمبولنس کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو وقت پر اسپتال نہ پہنچانے کے سبب مریضوں کی صحت مزید بگڑ جاتی ہے۔

مقامی باشندوں نے محکمہ صحت سمیت ضلع انتظامیہ سے طبی مرکز صفاپورہ کا طبی ڈھانچہ مستحکم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.